ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار :عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر ضلع انتظامیہ کے ذریعے سائیکل ریلی کا انعقاد

کاروار :عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر ضلع انتظامیہ کے ذریعے سائیکل ریلی کا انعقاد

Thu, 28 Sep 2017 21:30:03    S.O. News Service

کاروار:28/ستمبر (ایس اؤنیوز) عالمی یوم ِسیاحت کے موقع پر ضلع انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کے اشتراک سے سیاحت کے متعلق عوامی بیداری پیدا کرنے شہر میں سائیکل ریلی کا اہتمام کیاگیا ۔

اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے ڈی سی دفترکے صحن میں خود ڈی سی نے سائیکل چلاتے ہوئے سائیکل ریلی کا اجراء کیا۔ کاروار شہر کے کوڑی باگ مین روڈسے ہوتے ہوئے سائیکل ریلی کالی ندی گارڈن پر اختتام کو پہنچی ۔ ضلع ایس پی ونایک پاٹل ، ایڈیشنل ڈی سی پرسنا ایچ، ڈی سی ایف گنپتی کے ، محکمہ سیاحت کے کارگزارمعاون کمشنر یوگیشور ایس، بی ای اؤ رام کرشنانایک وغیرہ نے بھی سائیکل چلاتے ہوئے ریلی میں شریک ہوئے۔ شہر کے مختلف ہائی اسکولوں کے طلبا ، کاروار ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ اسوسی ایشن کے ممبران سمیت کئی لوگ ریلی میں شریک تھے۔


Share: